اطوار اور چال چلن کو بھول جاتی ہے غیروں کی تہذیب اپنا کر خوش ہوتی ہے۔ ہمارا کچھ حال بھی ایسا ہی ہے ۔ مسلمانوں کی ترقی کے لئے امت مسلمہ کی تاریخ کو پڑھنا بہت ضروری ہے تاکہ خود اعتمادی اور خودشناسی کی دولت ہم سب کو نصیب ہو۔
مولانا اسماعیل ریحان صاحب جو علم تاریخ میں مشہور و معروف ہیں ۔ انہوں نے امت مسلمہ کی تاریخ کو اس کتاب میں بڑے احسن طریقے سے ترتیب دیا ہے اور خاص طور پر حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب نے اُنکی اس کاوش کو پسند فرمایا ۔ اسی وجہ سے اس کتاب کی سند اور شہرت پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے ۔
آپ بھی اپنے بڑے بزرگوں، اکابر اسلاف اور صحابہ کرام کی تاریخ پڑھنے کے لیے یہ کتاب مطالعہ کریں اور اپنے دوستوں تک پہنچائیں ۔ اسلام کی تاریخ کو دوسروں تک پہنچانا خود اسلام کی تبلیغ وترویج ہے