Buyon Leading Marketplace for Online Shopping in Pakistan
Buyon Leading Marketplace for Online Shopping in Pakistan
علامہ اقبال کی شخصیت پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے کہ اس کو مزید محکم اور مستند کرنے کے لیے ان کے کلام سے ہی مدد لینا ضروری ہے چناں چہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اُن کا سارا مستند کلام خواہ وہ متداول شکل میں ہو یا متروکہ، باقیات کی شکل میں اقبال شناسوں کے سامنے پیش ہو، تاکہ اقبال کے فن کا پوری طرح سے جائزہ لے کر اقبال کی فن کاری کا مقام متعین کیا جا سکے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ڈاکٹر اقبال کے ہر مصرعے کی حفاظت کی جائے۔ تقریباً چالیس بیالیس فی صد اُردو کلام ان کے متداول کلام میں شامل نہ ہو سکا، اگرچہ اس متروکہ کلام میں وہ اشعار بھی ہیں جو زبان زدِعام ہو گئے تھے۔ اقبال کی شاعری کے بہت سے مسائل اور ان کا پس منظر، ان کی شاعری کا ارتقا، ان کے موضوعات، رجحانات، شاعری کے مختلف ادوار میں باقیات کی مدد سے تلاش کرنے کی یہاں کوشش بھی شامل رہی ہے۔ ’’باقیاتِ اقبال‘‘ عامی، عالم اور بالخصوص سکالرز کے لیے ماخذات اور تفصیلات کی وجہ سے سود مند ہو گا۔
Baqiat e Iqbal
Dr. Syed Taqi Abedi